ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر کی ملاقات

اٹالین سرمایہ کار پاکستان میں سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،اٹلی کے سفیر

بدھ 11 اکتوبر 2017 18:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز سے بدھ کو یہاں پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفانو پونٹیکورو نے ملاقات کی۔اٹالینسفارتخانے میں کمرشک قونصلر روبرٹو پوڈو بھی انکے ہمراہ تھے۔بات چیت کے دوران اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹالین سرمایہ کار پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

سفیر نے کہا کہ اس سلسلے میںاٹلی کی کئی بڑی کمنپیوں کے سربراہوں نے بزنس پارٹنرز اور بالخصوص قدرتی گیس،ایل این جی،آٹو انڈسٹری،ایگریکلچرل مشینری،ٹیکسٹائل مشینری اور کنسٹرکشن سیکٹر کے اعلی حکام کیساتھ ملاقات کی غرض سے حالیہ مہینوں میں پاکستان کے دورے کئے۔ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں 46فیصد اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا ،جو2015-16 میں 1.3ارب ڈالرسے بڑھ کر 2016-17میں 2ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ گیا۔سفیر نے ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کو مناسب وقت پر اٹلی کا دورہ کرنیکی دعوت بھی دی۔