2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ، سرتاج عزیز
سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ، حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کیلئے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گاڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکوروہ اور اور سفارت خانے کے تجارتی کونسلر مسٹر رابرٹو پدو سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 11 اکتوبر 2017 18:43
(جاری ہے)
ملاقات میں ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت میں ہونے والے حالیہ 46 فیصد اضافے پر نہ صرف اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ 2016 میں جو منافع 1.3 بلین ڈالر تھا وہ 2017 میں 2.0 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو انتہائی خوش آئیند ہے ۔
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ سی پیک کے نتیجے میں دنیا بھر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت فضا پیدا ہوئی ہے اور پاکستان کی حکومت سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاری کی فضا ہموار کرنے کے لے متعدد اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے جس سے نہ صرف یہ کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان خطے بھر میں تجارت ، سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کا مرکز بن کر ابھرے گا ۔ اطالوی سفیر نے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز کو بتایا کہ اطالوی کاروباری برادری پاکستان میں خصوصا سی پیک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ، جس کے لیے بہت سی بڑی بڑی اطالوی کمپنیوں کے سربراہان نے حال ہی میں نہ صرف پاکستان کا دورہ کیا بلکہ ممکنہ کاروباری شراکت دارو ں خصوصا قدرتی گیس ، ایل این جی ، آٹو موٹو انڈسٹری ، زرعی مشینری ، ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی شعبے میں کارباری شراکت کے لیے ملاقاتیں بھی کی اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکورو نے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈپٹی چئیرمین سرتاج عزیز کو اٹلی آنے کی دعوت بھی دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.