بنوں ، حلقہ پی کے 72 کے مشران کا گرینڈ جرگہ ، تحصیل بکاخیل کیخلاف پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:37

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) حلقہ پی کے 72 کے مشران گرینڈ جرگہ نے تحصیل بکاخیل کے خلاف پھر سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دیدی ، دو ہفتوں میں صوبائی وزیر قانون کے ساتھ مشران کے جرگہ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اتوار تک مشران کو حلقہ پی کے 72 کو تحصیل بکاخیل کے نام سے جاری نوٹیفیکیشن منسوخ ہونے اور نیا نام سٹی ٹو جبکہ ہیڈکوارٹر بنوں شہر میں قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں سڑکوں پر نکلیں گے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے سامنے دھرنا دینے سے دریغ نہیں کریں گے بدھ کو حلقہ پی کے 72 کے مشران کا ایک ہنگامی احتجاجی گرینڈ جرگہ سابق ایم پی اے سید حامد شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اس موقع، سید حامد شاہ ،پر ڈاکٹر پیر صاحب زمان ملک نذیر خان ، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک دل نواز خان ، ملک شیر علی باز خان ، وقار خان طاہر خان ممہ خیل ، ملک نعیم خان میتاخیل ، ملک شاکر اللہ خان جانی خیل ، یوسف خان ، ناظم شاہ خالد خان ، اسرا خان ، پیر مہر علی شاہ اور دیگر مشران نے کہا کہ حلقہ پی کے 72 کیلئے تحصیل بکاخیل کے نام سے جاری نوٹیفیکیشن کے خلاف حلقہ کے ہزاروں عوام سڑکوں پر نکلی جنہیں دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد کی سربراہی میں حلقہ کے مشران کے ساتھ پشاور میں مذاکرات کئے مگر دو ہفتے سے زائد دن گزرنے کے باوجود مشران کے موقف سننے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا مگر ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ ہم تحصیل کیلئے بکاخیل کا نام اور مقام کسی صورت تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کیونکہ یہ حلقے کے 13 یونین کونسلوں میں سے گیارہ یونین کونسلوں کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی اور ان کی شناخت ختم کرنے کی سازش ہے جوہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت 15 اکتوبر تک اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے تحصیل بکاخیل کے نام سے جاری نوٹیفیکیشن منسوخ کرے اور تمام یونین کونسلوں کے مشترکہ فیصلہ کے مطابق تحصیل بنوں ٹو اور اس کا ہیڈ کوارٹر بنوں شہر میں قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے بصورت دیگر 15 اکتوبر کو احتجاجی تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور اس میں ہزاروں افراد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو آواز پہنچانے کیلئے بنی گالہ اسلام آباد میں دھرنا دینے سے دریغ نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :