جنوبی افریقہ میں شیڈول ٹی ٹونٹی لیگ کو 2018 تک کیلئے ملتوی کردیا گیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 19:48

جنوبی افریقہ میں شیڈول ٹی ٹونٹی لیگ کو 2018 تک کیلئے ملتوی کردیا گیا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقہ میں شیڈول ٹی ٹونٹی لیگ کو 2018 تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ اس بات کا فیصلہ جنوبی افریقہ کرکٹ لیگ اور ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ بورڈ کی ٹیلی کانفرنس میں کیا گیا۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا اس کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اور فرنچائز مالکان سے مشورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیگ کا انعقاد ہماری پہلی ترجیحات میں شامل تھا لیکن دوبارہ نظر ثانی کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جنوبی کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن کو ملتوی کرنا درست فیصلہ ہے جس سے تمام سٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہو گا۔خیال رہے کہ جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد رواں سال 3 نومبر کو شیڈول تھا لیکن اب اسے نومبر 2018 تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس لیگ کیلئے برینڈن مکلم، کرس گیل، کیون پیٹرسن اور این مورگن سمیت متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے معاہدہ کر رکھا ہے۔ تاہم لیگ کے ملتوی ہونے سے ان کے کنٹریکٹس پر کیا اثرات مرتب ہونگی اس بارے میں ابھی واضح نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :