سندھ ہائیکورٹ نے ٹھٹہ کے شیرازی برادران کے خلاف 108 مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر

درخواست گزاروں کو پولیس کے خلاف تحریری درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے شیرازی برادران کے خلاف 108 مقدمات کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزاروں کو حکم دیا ہے کہ پولیس کے خلاف تحریری درخواست دائر کی جائے ،عدالت کاررائی کا حکم جاری کرے گی،درخواست گزاروں کے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے 2013 سے اب تک شیرازی برادران کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔