مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا،تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا کی معیشت کہاں جارہی ہے، آصف علی زرداری

جو شخص اپنا گاوں ٹھیک نہیں کرسکا وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گا،پرویزخٹک نے تو خیبربنک بھی نہیں چھوڑا یہ مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں، شریک چیئر پرسن پا کستان پیپلز پارٹی

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:39

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا،تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا ..
نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے عوام کو دھوکہ دیا۔تحریک انصاف بتائے خیبرپختونخوا کی معیشت کہاں جارہی ہے جو شخص اپنا گاوں ٹھیک نہیں کرسکا وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گا۔پرویزخٹک نے تو خیبربنک بھی نہیں چھوڑا یہ مک مکا اور دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں۔

تحریک انصاف اورایم کیو ایم نے مل کر سینٹ اف پاکستان میں ہمارے بل کے خلاف ووٹ ڈالے ۔پاکستان اور خیبرپختونخوامیں امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے وہاں مسلمان بی چے پی کے خوف سے ووٹ دیتے ہیں۔آج مجھے بڑی خوشی ہے کہ پیروں کے ہاں آیا ہوں ،برصغیر میں اسلام مفکروں کے گھر موجود ہوں دھشت گردی کے زریعے ہمیں مزہب سے دور کرنے کی کوشش کی گی ۔

(جاری ہے)

پختون اپنی شناخت پاکستان کے ساتھ رکھے کسی کے ساتھ نہ جڑے۔پختونوں کو شناخت اس لیے دی تاکہ بھارت پختونخوا میں نہ گھسے ۔زیارت کاکا صاحب خضرت شیخ رحمکار زیارت کاکا صاحب اور پیر اف مانکی شیریف آنا میرے لیے سعادت اور اعزاز کی بات ہے۔جن کے بزرگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ مل کر پاکستان بنانے میں بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور اسلام کے لئے بھی ان کی بے شمار قربانیاں ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک گروپ ہمیں اسلام سے دور رکھنا چاہتے ہیں یہی لوگ کبھی بھی پاکستان اور اسلام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیایوں سے بھری پڑی ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امت مسلمہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کیا اور ملک کو ایٹمی طارقت بنایا لیکن اندورنی اور بیرونی سازشوں نے ان کو خدمت کا موقع نہیں دیا اور بھٹو کو شہید کرڈالا پی ٹی آئی کی سیاست مک مکا اور دکھاوے کی سیاست ہے ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ آج کا بچہ بچہ سیاست سے واقف ہے فیس بک نے بچے بچے کو بیدار کر دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کی مزار پر چادر چڑھانے اور مانکی شریف میں پیر زادہ نبی امین پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر ورکروں اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی اور مرکزی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے اپنی مختصر تقریر میںکہا کہ پرویز خٹک کہتا ہے کہ ہم نیا پاکستان بناتے ہیں یہ اپنے گائوں کو نہیں بنا سکتے تو پاکستان کو کیا بنائیں گے وہ اپنے علاقے کے عوام کے مسائل سے بے خبر ہے پرویز خٹک کو میںجانتا ہوں کہ یہ میرے دفتر میں بیٹھا کرتے تھے انہوں نے اپنی حکومت میں صوبے کی کوئی خدمت نہیں کی صرف تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دے کر عوام سے ووٹ لے رہے ہیں آئندہ عوام ان کو مسترد کریں گے ان کو کیا معلوم کہ ہندوستان میں کیا ہورہاہے بھارت میں جب مسلمانوں سے ووٹ ماھنگا جاتا ہے تو ان کو جوتے مار کر ووٹ مانگے ہیں۔