کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کا 16 اکتوبر سے پانچ وارڈز میں ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ

بدھ 11 اکتوبر 2017 22:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2017ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے 16 اکتوبر سے ایبٹ آباد کے پانچ وارڈز میں ہفتہ صفائی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں سے اتوار تک سینٹری انسپکٹرز کو شکایات درج کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین کینٹ بورڈ ایبٹ آباد ذوالفقار علی بھٹو اور سیکرٹری کینٹ بورڈ محسن خان نے اس حوالہ سے کینٹ بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ایبٹ آباد کینٹ بورڈ سوموار 16 اکتوبر سے ضلع ایبٹ آباد کے پانچ وارڈز میں ہفتہ صفائی منائے گا۔

کینٹ بورڈ کے رہائشی اتوار تک سینٹری انسپکٹرز سے 0301-8078467اور0310-9365484 پر رابطہ کر کے اپنے وارڈز میں گندگی کے حوالہ سے انہیں آگاہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کینٹ ایریا کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ گندگی نالوں میں پھینکنے کی بجائے اپنے قریبی ڈسٹ بن میں پھینکیں تاکہ کینٹ بورڈ کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر گندگی متعلقہ جگہ سے اٹھا کر ٹھکانے لگا سکیں۔

متعلقہ عنوان :