ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کرنے والے کو عبرت ناک سزا دی جائے، مولانا سمیع الحق

جمعرات 12 اکتوبر 2017 01:01

ختم نبوت قانون میں ترمیم کی کوشش کرنے والے کو عبرت ناک سزا دی جائے، ..
لاہور:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11اکتوبر2017ء) پاکستان کے معروف سیاسی شخصیت اور مذہبی اسکالر مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ختم بنوت میں ترمیم کی کوشش کرنے والے بھی گستاخ ہیں انکو بھی قرارواقعی سزا دینی چائیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ اگر خاکروب غلطی کے غلطی کرنے پر گستاخ رسول کی سزا دی جاتی ہے تاہم اصلاحی بل میں حلف نامہ کی نقطے پر غلطی کرنے والا بھی سزا کا مستحق ہے جو بھی ذمہ دار ہے اسکو گستاخ رسول کی سزا دی چائیے۔ مولانا سمیع الحق نے مزید کہا کہ جو پارلیمنٹ میں اتنی بڑی جسارت کی گئی ہے اس پر جو بھی قصووار ہے اسکو ایسی عبرتناک سزا دی جانی چائیے کہ آئندہ کسی کی ایسا کرنے کی ہمت نہ ہو۔