آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی فروری 2018ء سے شروع ہو جائے گی، پرویز افتخار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 44.4 ملین تک بڑھ چکی ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی فروری 2018ء سے شروع ہو جائے گی جس سے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کے ماہر پرویز افتخار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تھری اور فور جی خدمات کی فراہمی سے ملک میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی اور ملک کے دوردراز اور دشوار گذار علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو دنیا کے ساتھ ملانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں تھری اور فور جی سروسز کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی بڑھایا جا سکے گا جس سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :