بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرینگے، ڈیوڈ وارنر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:00

بھارت کو تیسرے میچ میں شکست دیکر ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرینگے، ڈیوڈ ..
حیدرآباد/دکن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرینگے۔ انہوںنے کہا کہ دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینے کے لئے کھلاڑیوں کو کھیل میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ بھارت نے پہلے میچ میں کینگروز کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور بھارتی کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو حیدر آباد، دکن میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :