سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبا ئل فون لے جا نے پر پابندی عائد

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:29

سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبا ئل فون لے جا نے پر پابندی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں موبا ئل فون لے جا نے پر پابندی عائد کر دی تفصیل کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے احمد پور شرقیہ سمیت منڈی بہاالدین ہسپتالوں میں گا ئنی آپریشن اور ڈلیوری کی بغیر پردہ اور چادر کی فوٹیج انٹر نیٹ پر اوئرل ہو نے کا فوری نوٹس لیتے ہو ئے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز اور لیبر رومز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت کام کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین پر موبا ئل فون لے جا نے پر فوری پابندی عائد کر دی پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز ،ڈی سیز، سی ای او ہلتھ، ایم ایس ہسپتال کو مراسلہ جاری کر دیا گیا عمل نہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جا ئے گی ۔