نوازشریف کا راجا ظفر الحق سے رابطہ‘ تحقیقاتی رپورٹ نہ بھیجنے پر ناراضگی کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:23

نوازشریف کا راجا ظفر الحق سے رابطہ‘ تحقیقاتی رپورٹ نہ بھیجنے پر ناراضگی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اکتوبر۔2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے راجا ظفر الحق سے رابطہ کرکے تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے میں نہ بھیجنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ختم نبوتﷺ قانون میں متنازع ترمیم کی تحقیقات کے معاملے پر مسلم لیگ (ن )کے صدر نوازشریف نے راجا ظفر الحق سے رابطہ کیا اور ختم نبوت ﷺقانون میں متنازع ترمیم کی تحقیقات کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے میں نہ بھیجنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نواز شریف نے استفسار کیا کہ کمیٹی کا ابھی تک کام مکمل کیوں نہیں ہوا جس پر ختم نبوتﷺ میں متنازع ترمیم کے معالے پر بنائی جانے والی کمیٹی کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ اراکین کی عدم دستیابی پر تاخیر ہوئی،کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ایک سے دو روز میں پیش کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی تین اراکین پر مشتمل ہے جن میں راجہ ظفر الحق ، مشاہد اللہ خان اور احسن اقبال شامل ہیں،نواز شریف نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

متعلقہ عنوان :