پدماوتی نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ توڑناشروع کر دیئے

فلم پدما وتی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں پدما وتی کا پہلا ٹریلر 9 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا‘فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:53

پدماوتی نے ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ توڑناشروع کر دیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) بولی وڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’’پدما وتی‘‘ ابھی ریلیز تو ہوئی نہیں، تاہم اس نے ابھی سے رواں سال کی بلاک بسٹر باہو بلی کا ایک ریکارڈ ضرور توڑ دیا ہے۔جی ہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی یہ نئی فلم ریلیز سے پہلے ہی باہو بلی کو ایک میدان میں پیچھے چھوڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

پدما وتی کا پہلا ٹریلر 9 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور چوبیس گھنٹے کے اندر اسے یوٹیوب پر 15 ملین سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے اور اس طرح اس نے باہو بلی ٹو کا 11 ملین سے زائد کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔فلم پدما وتی میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون نے رانی پدمنی، رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی اور شاہد کپور نے راجا راول رتن سنگھ کا کردار ادا کیا ہے۔دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اس سے قبل بھی سنجے لیلا بھنسالی کی دو کامیاب فلموں ’’رام لیلا‘‘ اور باجی رائو مستانی میں کام کیا ہے۔یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :