فلموں کے باعث ٹی وی سے دور نہیں ہوں گی‘ مہوش حیات

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:53

فلموں کے باعث ٹی وی سے دور نہیں ہوں گی‘ مہوش حیات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لورز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتا ہے۔

فلم’’نامعلوم افراد‘‘ میں آئٹم سانگ بلی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئی ہوں، اس وقت بھی کئی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں۔