سگی بہن کی خوشنودی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا‘ودیا بالن

ودیا کی ’’محبت ‘‘ اگرچہ نامکمل رہ گئی لیکن اسے سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:53

سگی بہن کی خوشنودی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا‘ودیا بالن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کے لئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا ۔ودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ’’شہید ‘‘ کی طرح محسوس کرتی ہوں ،کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ’’میرا محبوب‘‘ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ’’ڈیٹ ‘‘ پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب’’میرا دولہا بھائی ‘‘ بن سکتا ہے ،جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ’’محبت ‘‘ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہولیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے ۔17نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ’’تمہاری سولو ‘‘ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے ، سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیاا نظر آئیں گی۔