ہالی ووڈ فلم ’’ڈائون سائزنگ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کر دیاگیا

میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:53

ہالی ووڈ فلم ’’ڈائون سائزنگ‘‘کا نیا ٹریلرجاری کر دیاگیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ڈائون سائزنگ‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔سائنس فکشن فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور ڈرامہ فلم ڈائون سائزنگ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایلکڑینڈر پین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی میں ایک معاشرتی طنزکی گئی ہے جس میں ایک جوڑا یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنا قد گھٹا کربہتر زندگی گزار سکتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں میٹ ڈیمون،کرسٹین وگ،کرسٹوفر والٹز،ایلک بیلڈون،نیل پیٹرک اور میری بیتھ مونرو کے علاوہ دیگر ااداکار شامل ہیں۔میگن ایلیسن اور مارک جانسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 22دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :