سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیوبا میں متعین پاکستانی سفیر کی ملاقات

کامران شفیع نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کے حوالے سے آگاہ کیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:17

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کیوبا میں متعین پاکستانی سفیر کی ملاقات
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف سے کیوبا میں متعین پاکستانی سفیر کامران شفیع نے ملاقات کی، سفارتی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن میں موجود سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے کیوبا میں متعین پاکستانی سفیرکامران شفیع نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ہوئی۔ نوازشریف اور کامران شفیع کے درمیان ملاقات تقریبا پچپن منٹ جاری رہی جبکہ ملاقات میں سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز بھی شریک تھے۔اس موقع پر کامران شفیع نے پاکستان اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات کے حوالے سے نوازشریف کو تفصیلات سے آگاہ بھی کیا۔…