قندیل بلوچ قتل کیس ،

مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری ، پولیس نے تعمیل کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:20

قندیل بلوچ قتل کیس ،
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جس کے بعد پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی افسر نور اکبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کیس میں مفتی عبدالقوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے اور کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے جبکہ وہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ پرویز خان نے ان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے بدھ کو ایک درخواست دائر کی تھی لیکن اس پر سماعت نہیں ہوئی جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :