لائل پورپکچرگیلری کے زیر اہتمام عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ کی تقریب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:23

لائل پورپکچرگیلری  کے زیر اہتمام عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار استاد نصرت ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عا لمی شہرت یا فتہ گلو کار استاد نصرت فتح عی خاں کی 69ویں سالگرہ لائل پورپکچرگیلری میں منا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز استادنصرت فتح علی خاں میموریل میوزک اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروںکے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب نے شرکت تقریب میں کیک کاٹا گیانصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے 17اگست 1997کو انتقال کر گئے تھے انہوں نے موسیقی کی تعلیم اپنے استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان سے حا صل کی استاد نصرت فتح علی خان نے بطور قوال ملک گیر شہرت ھاصل کی قوالی صنف میں مغربی انداز متعارف کروا کر انٹر نیشنل سطح پر پذیرائی حا صل کی انہوں نے اپنی سحرانگیزآواز سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں انکی خدمات کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان نے حسن کارکردگی کا اعزاز دیااسکے علاوہ دنیا کے بے شمار ممالک نے انکی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے بے شمار اعزازات سے نوازاگیامتعدد فنکاروں نے انکی 69ویں سا لگرہ پر مرحوم کے گا ئے ہو ئے نغمے اور قوالیاں گا کر زبدست خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :