فاٹا کے ادغام کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور تیز تر بنیادوں پر ضروری قانونی و انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:21

فاٹا کے ادغام کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور تیز تر بنیادوں پر ضروری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے ادغام کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور تیز تر بنیادوں پر ضروری قانونی و انتظامی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے یہ بات گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیرا عظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔