آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر پاکستان کی دوسری ٹی ٹونٹی پوزیشن بچالی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 11:59

آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر پاکستان کی دوسری ٹی ٹونٹی پوزیشن بچالی
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اکتوبر۔2017ئ) ایک طرف پاکستانی ٹیم سری لنکاکے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارکر رینکنگ میں چھٹی پوزیشن گنوا بیٹھی ہے وہیں آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹونٹی مقابلے میں شکست دے کر رینکنگ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن بچالی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوسرے درجے پر براجمان ہے تاہم اس کی پوزیشن کو بڑا خطرہ لاحق تھا کیوں کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیاکےخلاف ہوم سیریزکے تینوں ٹی ٹونٹی میچز جیت کر پاکستان سے دوسری پوزیشن چھین سکتی تھی تاہم آسٹریلیا نے دوسراٹی ٹونٹی میچ جیت کر بھارت کی ترقی کا امکان ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیاکے بعد نیوزی لینڈکی ٹیم بھی بھارت میں ڈیرے ڈالے گی جو میزبان سائیڈکے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔