پرینتی چوپڑا کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:21

پرینتی چوپڑا کی آنکھوں میں انفیکشن ہو گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینتی چوپڑا کوچند ہفتے پہلے پائوں پر چوٹ لگی جس سے وہ تکلیف میں مبتلا رہی اب ان کا پائوں قدرے بہتر ہوا ہے تو اب وہ آنکھوں کے انفیکشن میں مبتلاہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنی فلموں کی عکسبندی اور تقریبات میں شرکت کو اس انفیکشن کے باعث روک دیا ہے۔