جان ابراہام نے فلم ’’پرمانو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:23

جان ابراہام نے فلم ’’پرمانو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارجان ابراہام نے فلم ’’پرمانو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہام نے فلم ’’پرمانو ‘‘ کی عکسندی مکمل کر لی ہے اس کے بعد ان کے پاس تین فلمیں ہیں جن میں ہسپانوی فلم ’’دی انویزبل گیسٹ ‘‘ کا ہندی ریمیک ، ’’موریا رے‘‘ اور ’’سارے ساتھیSade Saati‘‘ شامل ہیں ،امید کی جا رہی ہے کہ جان ابراہام اب انیس بزمی کی فلم ’’سارے ساتھی‘‘ پر کام کا آغاز کریں گے لیکن انہوں نے ابھی یہ اعلان نہیں کیا کہ فلم ’’پرمانو‘‘ کے بعد وہ کس فلم پر کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :