بھارتی ریاست کرناٹک 36 سالہ باپ کی اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:26

بھارتی ریاست کرناٹک 36 سالہ باپ کی اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست کرناٹک 36 سالہ باپ نے اپنی دونوں بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ سدپا کلور نامی شخص نے اپنی 8 سالہ بیٹی پوترا اور 6 سالہ بیٹی پریانکا کی گردن کاٹنے کیلئے مبینہ طور پر تیز دھار ہتھیار کا استعمال کیا۔ پولیس نے بتایا کہ سدپا کی حالت تشویشناک ہے۔ اسے رام درگ کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ اس واردات کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :