واٹس ایپ کے اسٹیٹس کے ذریعے ہیکرز کو صارف کی معلومات موصول ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:08

واٹس ایپ کے اسٹیٹس کے ذریعے ہیکرز کو صارف کی معلومات موصول ہونے کا انکشاف
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 اکتوبر 2017ء) : واٹس ایپ کو دنیا بھر میں معروف ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے لیکن حال ہی میں اس معروف ایپلی کیشن سے متعلق ایک حیران کُن انکشاف ہوا۔ جس کے مطابق واٹس ایپ پر کسی بھی صارف کا اسٹیٹس ہیکرز کو اس سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک سافٹ وئیر انجینئیر نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ ایپلی کیشن میں یہ عیب مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم میں غلطی کی وجہ سے موجود ہے۔

واٹس ایپ میں اس عیب کی نشاندہی کے بعد ، ماضی میں بھی سکیورٹی سے متعلق انکشافات کرنے والے راب ہیٹن نے کم ازکم 4 سطروں پر مشتمل کوڈ کے ذریعے انٹرنیٹ براؤزر کروم میں ایک ایکشٹینشن بنا کر اس عیب کو دور کیا۔ راب نے بتایا کہ جب آپ آف لائن ہوں اور کوئی پیغام موصول ہونے پر اس کو پڑھنے کے لیے دوبارہ آن لائن ہو جائیں تو آپ کی یہ کارکردگی آن لائن ہی جا رہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں صارفین کے آف لائن اور آن لائن ہونے کے باہمی تعلق سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں صارفین کس وقت چیٹ کر رہے ہوتے ہیں۔ ہیٹن نے خبردار کیاکہ اس طرح کے ڈیٹا کو بڑی تعداد میں اکٹھا کر کے اشتہاری مقصد کے لیے کسی تیسری پارٹی کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔ ہیٹن کسی صارف کے آن لائن یا آف لائن ہونے سے یہ جاننے میں بھی کامیاب رہا کہ صارف کب اور کتنا سوتا ہے۔ دراصل ہیکرز کی اپنی ذاتی معلومات تک رسائی روکنے کے لیے صارفین بھی تب تک کچھ نہیں کر سکتے جب تک واٹس ایپ کے سکیورٹی ریسرچرز اس ضمن میں کوئی حل نہ نکال لیں۔ کیونکہ واٹس ایپ پر ''Last seen'' کو دکھانے اور چھُپانے کے لئے تو آپشن موجود ہے لیکن آپ کے آن لائن اسٹیٹس کو چھُپانے کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :