چینی کمپنی قاہرہ میں کاروباری مرکز تعمیر کرے گی،

منصوبے پر تین ارب امریکی ڈالر خرچ ہونگے،یہ قاہرہ سے پچاس کلو میٹر مشر ق میں تعمیر کیا جائے گا، منصوبہ نصف مربعہ کلو میٹر پر تعمیر کیا جائے گا، عمارت 345میٹربلند ہوگی،اس میں 12کاروباری کمپلیکس 5رہائش گاہیں اور دو ہوٹل ہونگے،منصوبہ 43مہینوںمیں مکمل ہو گا۔

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:26

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی نے مصر میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(مرکزی کاروباری ضلع)تعمیر کرنے کا معائدہ فائنل کرلیا، اس منصوبے پر تین ارب امریکی ڈالر خرچ ہونگے،یہ قاہرہ سے پچاس کلو میٹر مشر ق میں تعمیر کیا جائے گا،جو مصر کا نیا انتظامی دارلحکومت ہو گا،معاہدے پر چین کی سٹیٹ کنسٹرکشن ایجینئرینگ کارپوریشن کے نائب صدر ژینگ ژو ژوان اور مصر کے ہائوسنگ کے وزیر مصطفیٰ مدبولے نے مصری صدر عبدالفتاح اور چینی سفیر سانگ آئی گوی کی موجودگی میں دستخط کیے۔

(جاری ہے)

یہ ضلع نصف مربعہ کلو میٹر پر تعمیر کیا جائے گا۔ جس کے عمارت تین سو45میٹربلند ہوگی،اس میں 12کاروباری کمپلیکس 5رہائش گاہیں اور دو ہوٹل ہونگے،منصوبہ 43مہینوںمیں مکمل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :