Live Updates

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالہ سے تمام دعوے بے سود ثابت ہوئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالہ سے تمام دعوے بے ..
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پی ٹی آئی کی تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے بے سود ثابت ہوئے ہیں، ضلع ہری پور کے متعدد ہائر سکینڈری سکولوں میں سائنس مضامین کے اساتذہ کی پوسٹیں خالی پڑی ہیں، غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو ماہانہ فکس تنخواہوں کی ادائیگی کے ذریعہ کام چلایا جا رہا ہے۔ سائنس گروپ کے طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے، محکمہ تعلیم لمبی تان کر سو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے اکثر ہائیر سکینڈری سکولز میں سائنس کے مضامین کی پوسٹیں ایک عرصہ سے خالی ہیں جبکہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر تربیت یافتہ اساتذہ کو عارضی بھرتی کر کے ماہانہ فکس تنخواہ میں عارضی طور پر کام چلایا جا رہا ہے مگر صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں نظر نہیں آتی۔ مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فی الفور ہائیر سکینڈری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :