ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر17- کے ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ٹرائلز

جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:28

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر17- کے ٹرائلز جمعرات کو ہاکی سٹیڈیم ایبٹ آباد میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ناصر محمود کے مطابق نادرا فارم کے مطابق 17 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا، جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا انہیں 2 دن کے اندر اندر اپنا اصلی نادرا کا فارم مہیا کرنا ہو گا۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے 4 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جن میں شمعریز اختر انٹرنیشنل، انعام الرحمن انٹرنیشنل، مدثر خان انٹرنیشنل اور وسیم فضل ای ڈی او سپورٹس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :