سعودی عرب ، ٹریفک حادثے کی ویڈیو وائرل ، 2 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:21

سعودی عرب ، ٹریفک حادثے کی ویڈیو وائرل ، 2 افراد جاں بحق
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دو افراد جاں بحق ہو ئے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گاڑی میں بیٹھا ہوا شخص ال ریان اور ال بسہہ شہر کو جوڑنے والے ہائی وے سے گزرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے کہ اچانک ویڈیو دھندلی ہو جاتی ہے کیونکہ انکی گاڑی دوسری سے ٹکرا گئی تھی۔

(جاری ہے)

سینپ چیٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے ڈرائیور کا دھیان اپنے دوست کی جانب تھا جب وہ اسے ریکارڈ کررہا تھا اور گاڑی میں تیز میوزک چل رہا تھا کہ اچانک انھیں پتہ چلا کہ انکی گاڑی ٹکرانے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے کو سخت چوٹیں آئیں اور اسے قریبی اسپتال میں لایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ اسپتال جاتے ہوئے دوسرے شخص کی بھی موت ہو گئی تھی۔