متحدہ عرب امارات، دوران پرواز ایک مسافر کی موت ، امارات کی پرواز کا راستہ تبدیل کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 12:39

متحدہ عرب امارات، دوران پرواز ایک مسافر کی موت ، امارات کی پرواز کا ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) امارات کی دبئی سے میونخ جانے والی پرواز کا راستہ تبدیل کر کے ایمرجنسی میں لینڈنگ کی گئی کیونکہ دوران پرواز ایک مسافر کی موت واقع ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز فلائٹ EK049 کا راستہ تبدیل کر کے اچانک کویت انٹرنیشل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کی گئی۔ ائیرلائن انتظامیہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسافر کو فورا طبی امداد کی ضرورت تھی جسکی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی لیکن لینڈنگ کرتے ہی پتہ چلا کہ مسافر خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔