احتساب صرف نواز شریف ا ور اس کے خاندان کا ہو رہا ہے ‘

اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے ‘ عدالت میں جمع کرائے گئے کاغذات اصل کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے ‘ ہم عدالتوں کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ، جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ ایس ای سی پی سے غائب کر دی گئی وفاقی و زیر نجکاری دانیال عزیز کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:01

احتساب صرف نواز شریف ا ور اس کے خاندان کا ہو رہا ہے ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی و زیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احتساب صرف نواز شریف ا ور اس کے خاندان کا ہو رہا ہے ‘ اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے ‘ عدالت میں جمع کرائے گئے کاغذات اصل کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے ‘ ہم عدالتوں کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں ‘ جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ ایس ای سی پی سے غائب کر دی گئی ہے۔

جمعرات کو دانیال عزیز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمع کرائے گئے کاغذات اصل کاغذات سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ جمع کرائے گئے 522 صفحات میں سے ہر صفحہ پر اعتراض لگا ہے۔ اسحاق ڈار کا نام پانامہ دستاویزات میں کہیں بھی نہیں ہے۔ سیاسی انداز میں جس جس کو ہدف بنانا تھا اسے اپنی لپیٹ میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے خلاف سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے۔

ہم عدالتوں کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں شامل افراد میں سے کسی کو چھوا تک نہیں گیا۔ جماعت اسلامی کی ابتدائی درخواست کو چھوڑ کر ایڈیشنل پٹیشن پر کارروائی کی گئی۔ احتساب صرف نواز شریف اور اس کے خاندان کا ہو رہا ہے۔ جنرل (ر) حامد نے خیبر پختونخوا میں جوکیسز تیار کئے ان کا کہیں بھی نام نہیں ۔ جہانگیر ترین کے خلاف رپورٹ ایس ای سی پی سے غائب کر دی گئی ہے۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن سے ثبوت نہیں منگوائے جا رہے۔