اسحاق ڈار نہ مستعفی ہورہے ہیں نہ وزیراعظم نے یہ مشورہ دیا، ذرائع

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

اسحاق ڈار نہ مستعفی ہورہے ہیں نہ وزیراعظم نے یہ مشورہ دیا، ذرائع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور نہ ہی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کسی موقع پر انہیں ایسا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جمعرا ت کو نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹراسحا ق ڈار کے قریبی ذرائع نے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے وزیر خزانہ کے استعفے کی دی جانے والی خبر کوبے بنیاد اور من گھڑت قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اسحاق ڈار کو کوئی منفی پیغام نہیں دیا، وہ اپنا کام بہتر انداز سے انجام دے رہے ہیں۔ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود، اسحاق ڈار ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لییکام جاری رکھیں گے اور ان کی کوششیں مثبت نتائج دیتی رہیں گی۔ذرائع نے ایوان میں نامناسب زبان کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا، اسحاق ڈار کیخلاف نامناسب زبان کا استعمال کرنے ارکان پارلیمنٹ ماضی قریب میں ان کے دوست ہونے کے دعویدار تھے۔

متعلقہ عنوان :