سوشانت سنگھ راجپوت، ثانیہ مرزا کے ہمراہ فرح خان کے ٹی وی شو میں شرکت کریں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:11

سوشانت سنگھ راجپوت، ثانیہ مرزا کے ہمراہ فرح خان کے ٹی وی شو میں شرکت ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت ٹینس چمپیئن سانیہ مرزا کے ہمراہ فرح خان کے شو’’لپ سنگ بیٹل ‘‘ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز فرح خان کے شو ’’لپ سنگ بیٹل‘‘ میں پرینیتی چوپڑا، کرن جوہر ،سوناکشی سنہا، بادشاہ اور ریتش دیشمکھ اور شلپا شیٹھی کندرا کے بعد اب سوشانت سنگھ راجپوت اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ شرکت کریں گی۔ شو کی خصوصی قسط کی عکسبندی 16 اکتوبر کو کی جائے گی۔