فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:13

فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’’تمہاری سولو‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں ودیا بالن ایک لاپرواہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم میں ودیا بالن کو ایک ریڈیو پروگرام کی پیش کش ہوتی ہے اور پھر وہ یہ پروگرام بھی کرتی ہیں ۔فلم کے ہدایتکار سورش تروانی ہیں ۔فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ بھی دے دیا گیا ہے۔فلم کی ریلیز کی تاریخ تین بار تبدیل ہو چکی ہے سب سے پہلے فلم کی تاریخ یکم دسمبر رکھی گئی جو بعد میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوتی‘‘ کی وجہ سے پیچھے کر کی24نومبر کی گئی اور اب فلم 17نومبرکو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :