فلم ’’پھنے خان‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ کام کرنے پر خوش بھی ہوں، راج کمار رائو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:13

فلم ’’پھنے خان‘‘ میں ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ کام کرنے پر خوش بھی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں مد مقابل کام کرنے پر نروس ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے کہاکہ انہوں نے اداکار انیل کپور کے ساتھ فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے لیکن ابھی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ عکسبندی ابھی نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم کی عکسبندی کا بے چینی سے انتظار ہے جس کے لئے نروس ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں۔فلم کی پیشکش راکیش اوم پراکاش مہرا اور بھوشن کمارکی ہے جبکہ فلم میں انیل کپور ،ایشوریہ رائے بچن ، راج کمار رائو اور دویا دتا شامل ہیں۔فلم آئندہ سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :