ْویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ میں7 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ،12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ، ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ،متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:15

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ویتنام میں شدید بارشوں کے بعد طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم ازکم 37 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے ہیں،سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ہو گئیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ،طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے وسطی اور شمالی علاقوں میں قدرتی آفات نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ ایک ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 15 ہزار سے زائد افراد محفوظ ٹھکانوں کے متلاشی ہیں اور بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تباہی ملک کے وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئی ہے جہاں شدید بارشوں کے بعد طوفانی صورتحال ہے جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ صوبے ہوابن میں گھروں پر پہاڑی تودہ گرنے سے درجنوں لوگ دب گئے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 37 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 40 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں فوج اور ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہیں اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے بحفاظت نکالنے کیلئے بھی ڈزاسٹرمینجمنٹ سیل اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق وسطی اور شمالی علاقوں میں گاڑی سیلاب میں بہہ جانے سے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 5 دیگر لاپتہ ہیں۔ ویتنامی حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 سرحدی گارڈز بھی شامل ہیں ۔سیلاب کے سبب 12 ہزار ہیکٹر رقبے پر موجود فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب گھروں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :