طاقتور چین سمند پار چینیوں کی ترقی کیلئی مزید مواقع فراہم کرے گا، چینی معیشت کے فروغ نے سمندر پار چینیوں کیلئے بہتر پالیسی اور سماج کا ماحول فراہم کیا،اٹلی میں چینی چیمبر کے سربراہ چھین چیئن شی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:18

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سمندر پار چینوں نے کہا ہے کہ امید ہیہ طاقتور چین سمند پار چینیوں کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گا، چینی معیشت کے فروغ نے سمندر پار چینیوں کے لیے بہت بہتر پالیسی اور سماج کا ماحول فراہم کیا ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں چینی معیشت کی تیز ترقی کے ساتھ ساتھ سرمائے کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ترقیاتی ماحول بھی مزید بہتر ہو رہا ہے۔

اس کے پس منظر میں چین کی ترقی پر سمندر پار چینی بھی مزید توجہ دے رہے ہیں۔عنقریب منعقد ہونے والی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس ان کے لیے بھی بہت اہم ہے۔وہ امید کرتے ہیں کہ چینی حکومت کی نئی ترقیاتی پالیسی اور حکمت عملی ان کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اٹلی میں چینی چیمبر کے سربراہ چھین چیئن شی نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین کی نجی معیشت کی ترقی نے اپنی مادر وطن میں واپس آ کر کاروبار کرنے والے سمندر پار چینیوں کے لیے بہت بہتر پالیسی اور سماج کا ماحول فراہم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار چینی ، چینی کمیوسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آئندہ طاقتور چین سمند پار چینیوں کی ترقی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :