ورلڈ مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نومبر میں اسلام آباد میں شروع ہوگا

ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں سال نومبر کے پہلے ہفتے میں مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کی نائب صدر قمر زمان کے مطابق تربیتی کیمپ میں ٹرائلز میںشارٹ لسٹ شدہ6 کھلاڑیوں فرخان زمان، اسرار احمد، احسن آیاز، عاصم خان، عماد فرید اور شاہجہان شامل ہیں کو مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئی4 رکنی ختمی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ رواں سال 26 نومبر سے یکم دسمبر تک فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔

متعلقہ عنوان :