اسٹیج اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کر نے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کروادی گئی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:20

اسٹیج اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کر نے کے خلاف پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) اسٹیج اداکارہ سدرہ نور کو جنسی طور پر ہراساں کر نے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق اور ڈائر یکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی جانب سے اداکارہ سدرہ نور کو اپنے دفتر میں جنسی طور پر ہر اساں کر نے کے خلاف تحر یک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء جمع کروادی گئی ہے جبکہ نبیلہ حاکم علی خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے لوگ معاشرے کیلئے ناسور ہیں ان کو نشانہ عبر ت بناناہوگا تاکہ آئندہ کسی کو ایسا کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔