’’مجھ پر مرشد کی نظر کرم ہوئی ہے‘‘ اداکارہ نور

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:21

’’مجھ پر مرشد کی نظر کرم ہوئی ہے‘‘ اداکارہ نور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)کچھ عرصے سے اپنی چوتھی طلاق کے باعث خبروں کی زینت بننے والی نور نے اپنے آخری خاوند ولی حامد سے طلاق کے بعد اچانک ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیاہے۔ نور کا کہنا ہے کہ پروگراموں کی میزبانی کی آفرہوئی تو دوپٹہ اوڑھ کر صرف پروگراموں کی میزبانی کروں گی جبکہ ڈرامہ، رقص، فلم کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ دین اسلام کو پڑھنے اور اس پر عمل کرنیکا سلسلہ شروع کیاہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے مرشد کی ان پر نظر کرم ہوئی اور انہوں نے مجھے دین پر عمل کرنے کیلئے سمجھایا جس پر مجھے احساس ہوا کہ بہت کچھ ایسا جو میں ماضی میں کرتی رہی وہ ٹھیک نہیں تھا۔اداکارہ نور کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریمؐ کی سنت پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنا چاہئے، مجھے مرشد کی طرف سے سمجھانے کے بعد پتہ چلا کہ کئی ایسی چیزیں تھیں جو میں نہیں کرتی تھی جس پر میں نے احکامات الٰہی کے مطابق زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔