سوہا علی خان نے شوہر کے ساتھ بیٹی کی تصویر شیئر کردی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:24

سوہا علی خان نے شوہر کے ساتھ بیٹی کی تصویر شیئر کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی بیٹی کے انسٹاگرام ڈبیو کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ سوہا علی خان اور اداکار کنال کیمو 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں اداکاروں نے اولاد کی آمد کی خبر پہلے ہی انڈسٹری اور مداحوں سے شیئر کردی تھی، سوہا کے گھر بیٹی کی پیدائش رواں سال 29 ستمبر کو ہوئی۔بیٹی کی پیدائش پر دونوں اداکار بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے بچی کا نام ’عنایا‘ رکھا۔سوہا علی خان جنہوں نے اب تک بارہا فلموں میں کام کیا جبکہ ان کے شوہر آج کل اپنی نئی آنے والی فلم گول مال اگین کی تشہیر میں مصروف ہیں، اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر بیٹی کے پہلے ڈبیو کی تصویر شیئر کی ہے ۔