محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:33

محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی غیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے غیر نمونہ پلیٹوں کیخلاف جاری کارروائی کے دوران معروف قوال شیر میاں داد کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتار لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ معروف قوال شیرمیاں داد اپنی گاڑی میں لاہور آ رہے تھے کہ بابو صابو پر ناکہ بندی کے دوران ایکسائز اہلکاروں نے ان کی گاڑی روک لی اور نمبر پلیٹ غیر نمونہ ہونے پراتار لی۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کیخلاف محکمہ ایکسائز کی بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔دو روز قبل معروف گلوکار ابرار الحق کی گاڑی کی بھی غیر نمونہ پلیٹ اتار لی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :