آئرلینڈ اگلے سال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:13

آئرلینڈ اگلے سال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گا
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12اکتوبر۔2017ئ)حال میں ٹیسٹ سٹیٹس حاصل کرنےوالی آئر لینڈ کی ٹیم اگلے سال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیوکرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آکلینڈ میں آئی سی سی کے اجلاس کے دوران پاکستان اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈز کے آفیشلز نے آئندہ سال اپریل یا مئی میں ایک میچ کھیلنے کیلئے بات چیت کی ہے،تاحال اس مقابلے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ آئرش ٹیم اپنی ٹیسٹ تاریخ کا پہلا میچ پاکستان کیخلاف ہوم گراﺅنڈ ڈبلن میں کھیلے گی،گرین کیپس انگلینڈ میں 2 ٹیسٹ کی سیریز سے قبل یا بعد میں آئرلینڈ کا دورہ کرینگے،میزبان ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناتجر بہ کار پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کیلئے پریشانیاں پیدا کرسکتی ہے، اپریل میں آئر لینڈ کا درجہ حرارت 8اور مئی میں 11درجے سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اور اماراتی صحراﺅں میں کھیلنے والے گرین کیپس کو ڈبلن کی ٹھنڈی کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں دشواری پیش آسکتی ہے۔