ْشریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کل ہوگی ،ْ نوازشریف کی جانب سے پیش ہونے کا امکان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:49

ْشریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کل ہوگی ،ْ نوازشریف کی جانب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف اور ان کے بیٹے حسن نواز ،ْ حسین نواز ،ْ بیٹی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل جمعہ کو ہوگی ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت (آج)جمعہ کو ہوگی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے کاامکان ہے ۔

یاد رہے کہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز علالت کے باعث علاج کے لیے برطانوی دارالحکومت لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر مقیم ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے تین آپریشن ہو چکے ہیں اور اب ان کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے۔