فلم ’’اکثر2‘‘ کو بغیر کسی منظر کے کاٹے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:53

فلم ’’اکثر2‘‘ کو بغیر کسی منظر کے کاٹے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’اکثر2‘‘ کو بغیر کسی منظر کے کاٹے کلیئرنس سرٹیفیکٹ دے دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار آننت مدھون نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’اکثر2 ‘‘ کو سنسربورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ نے فلم سے صرف لفظ’’بوڑھی‘‘ کاٹنے کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ فلم کا کوئی منظر نہیں کاٹا گیا ۔ فلم میں زرین خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں موہت مدان ،گوتم روڈیم ابھینو شوکلا، لیلت دوبے، صوفیہ حیات اورعمران ہاشمی شامل ہیں۔فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :