جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی اہم سمجھنا چاہیئے، امتیاز علی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:58

جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی اہم سمجھنا چاہیئے، امتیاز علی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلمساز امتیاز علی نے کہا ہے کہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی اہم سمجھنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز امتیاز علی نے ڈپریشن کے حوالے سے کہاکہ جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی اہم سمجھنا چاہیئے ،اسے سمجھنے اوربہت سمجھ داری سے نمٹنے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ جسمانی صحت کے علاج کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کے لئے بھی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔