امیتابھ بچن میری زندگی میں دیوتا کا مقام رکھتے ہیں، ارشد وارثی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:58

امیتابھ بچن میری زندگی میں دیوتا کا مقام رکھتے ہیں، ارشد وارثی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن میری زندگی میں دیوتا کا مقام رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن میری زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اور میںاپنی تمام کامبیوں کو اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کے نام کرتا ہوں کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی وجہ سے ہوں جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے اداکار امیتابھ بچن دیوتا کی طرح ہیں۔