ممبئی میں غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک،22زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:58

ممبئی میں غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک،22زخمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارت کے شہر ممبئی میں چار منزلہ غیر قانونی رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 17 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی میںچار منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے مقامی رہنما سنیل شیتاب کی جانب سے تعمیرات کے دوران عمارت نیچے آگری جس کے نتیجے میں تین بچیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور ملبے تلے دب کر 22 فراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

امدادی ٹیمیوں کی مسلسل کوششوں سے 12 گھنٹے بعد مزید 3 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں 300 سے زائد امدادی کارکنوں نے حصہ لیا جبکہ اس دوران کارکن زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :