سوئٹزرلینڈ میں ہر سال 43کلو گرام سونا گٹروں میں بہا دیا جاتا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 13:54

سوئٹزرلینڈ میں ہر سال 43کلو گرام سونا گٹروں میں بہا دیا جاتا ہے
جنیوا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء):سوئٹزرلینڈ کی امارت کا یہ حال ہے کہ ہر سال 43کلو گرام سونا گٹروں میں بہا دیا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہر سال 43 کلو گرام سونا گٹر میں بہا دیا جاتا ہے۔ یہ انکشاف سوئس سائنسدانوں نے ایک تحقیق کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سونے کی مجموعی پیداوار کا ستر فیصد حصہ سوئٹرزلینڈ کی ریفائنریز سے ہوکر گزرتا ہے۔

سوئس فیڈرل انسٹیٹوٹ آف اکیواٹک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سونا ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے گزر کر گٹروں میں بہہ جاتا ہے۔ سونے کا یہ ضیاع ماحولیات کے لیے کوئی خطرہ نہیں پیدا کرتا۔اسی طرح ہر سال سوئٹزر لینڈ میں تین ہزار کلوگرام چاندی کو بھی گٹر میں بہا دیا جاتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران سوئٹزرلینڈ بھر میں 64 ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس کا جائزہ لیا گیا۔