متحدہ عرب امارات ، عجمان میں پل پر ٹرک الٹ گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 12 اکتوبر 2017 14:17

متحدہ عرب امارات ، عجمان میں پل پر ٹرک الٹ گیا
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح عجمان میں ایک ٹرک ال نومیہ پل پر الٹ گیا جسے فورا ہی وہاں سے ہٹا کر راستہ خالی کرا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حادثے کی وجہ سے پل پر ٹریفک جام دیکھنے کو ملا جس پر ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کو کہا۔ حادثہ صبح 5:00 بجے ہوا اور یہ یک طرفہ پل 3 گھنٹے کے لیے بند رہا۔

متعلقہ عنوان :